یوکرین کے دارلحکومت کیف میں چاردھماکے،متعددافرادزخمی

ماسکو(انتخاب نیوز)روس سے جنگ سے متاثرہ ملک یوکرین کے دارالحکومت کیف میں چاردھماکے ہوئے، اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز، طبی عملے اور ریسکیو اہلکاروں کو دھماکوں کے مقام پر روانہ کیا گیا جنہوں نے متاثرہ عمارت سے متعدد زخمی افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا، دھماکوں سے متاثر ہونے والی دوعمارتوں سے رہائشیوں کا انخلا کرا لیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرینی دارالحکومت کیف کے میئر نے بتایا کہ کیف کے ضلع شیو چینکو وسکی میں 4 دھماکے ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ اتوار کی ہونے والے دھماکوں کے بعد ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔کیف کے میئر نے کہاکہ دھماکوں سے متاثر ہونے والی دوعمارتوں سے رہائشیوں کا انخلا کرا لیا گیا۔میئر کیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز، طبی عملے اور ریسکیو اہلکاروں کو دھماکوں کے مقام پر روانہ کیا گیا جنہوں نے متاثرہ عمارت سے متعدد زخمی افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں