رمضان ناتھا پینل نے بلدیاتی الیکشن کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا، کاغذات نامزدگی واپس
کراچی (انتخاب نیوز) رمضان ناتھا پینل نے بلدیاتی الیکشن کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا،سمیر قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کوگٹر کا ڈھکنا تبدیل کرنے کابھی اختیار نہیں دیا جارہا، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں کیں، ووٹرز کی حتمی فہرست بھی درست نہیں ہے، ناتھا پینل کے امیدواروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، بلدیاتی الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں، حتمی ووٹرزلسٹ متنازعہ ہونے سے نتائج پر فرق پڑیگا، الیکشن لڑنے سے بہتر ہوگا کہ ہم بائیکاٹ کردیں، یونین کونسل ون، جناح ٹاؤن سمیت پورے کراچی سے ناتھا پینل نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، انھوں نے کہا کہ کراچی کے اسٹیک ہولڈرز نے بھی اختیارات کا معاملہ اٹھایا ہے۔
Load/Hide Comments


