دعا زہرا کیس ، تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست مسترد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے دعا زہرا اغوا کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے مہدی کاظمی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ پولیس کے جمع کرائے گئے چالان پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کیس کا چالان منظور ہو بھی جائے تو درخواست گزار کے پاس اپیل کا حق ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ دعا زہرا کی عمر کا تنازع تاحال میڈیکل بورڈ کے پاس زیر التوا ہے۔دوسری جانب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دعا زہرا کو تحویل میں لے لیا، خصوصی ٹیم دعا کو لے کر لاہور سے کراچی پہنچ گئی ۔پولیس حکام کے مطابق دعا زہرا کو10رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا،دعا زہرا کے مختلف ٹیسٹ اورایکسرے کئے جائیں گے اورپیدائشی سرٹیفیکیٹ سمیت دیگردستاویزات بھی چیک کی جائیں گی۔ جبکہ دعا کا شوہر ظہیر احمد اپنے طور پر کراچی پہنچا ۔ پولیس حکام نے کہا کہ ظہیر احمد کو میڈیکل بورڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لئے محکمہ صحت سندھ نے ماہرڈاکٹرز پرمشتمل 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی ڈا میڈیکل کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کررہی ہیں۔


