بھارتی وزیراعظم مودی اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

نئی دہلی / ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماوں نے 2021 میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہ بھارت کے دوران لیے گئے فیصلوں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔نریندر مودی اور پیوٹن نے زرعی اجناس، کھادوں اور فارما مصنوعات میں دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں بین الاقوامی توانائی اور خوراک کی منڈیوں سمیت عالمی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔بھارتی وزیر اعظم نے یوکرین کی موجودہ صورتِ حال کے تناظر میں بات چیت اور سفارت کاری کے حق میں بھارت کے دیرینہ موقف کو دہرایا۔رابطے میں عالمی اور دوطرفہ امور پر باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں