پبلک لائبریری حب میں سہولیات کے فقدان کیخلاف لسبیلہ پریس کلب پر احتجاجی ریلی
حب (انتخاب نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ حب زون کے زیر اہتمام پبلک لائبریری حب میں سہولیات کے فقدان کیخلاف لسبیلہ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں شریک شرکاء نے مطالبہ کیا کہ پبلک لائبریری حب کی عمارت انتہائی خستہ حال ہے، لائبریری میں کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ پبلک لائبریری حب میں سہولیات فراہم کرکے علم اور تعلیم دوستی کا ثبوت دیا جائے۔
Load/Hide Comments


