بھارت، بس کھائی میں گرگئی،سکول کے بچوں سمیت 16 ہلاک،متعدد زخمی
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں کے سکول کے بچے بھی شامل ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں 40 سے زائد بچے سوار تھے۔کولو کے ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے کہا کہ بس صبح 8.30 بجے کے قریب جانگلا گاؤں کے قریب کھائی میں گر گئی،سکول کے بچوں سمیت 16ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔mk/jnsr
Load/Hide Comments


