لیویز نتائج کی فہرست آویزاں نہ کرنے کیخلاف خاران نوجوان ایکشن کمیٹی کا احتجاج
خاران (انتخاب نیوز) خاران نوجوان ایکشن کمیٹی کے لیویز نتائج کے بعد لسٹ آویزاں نہ کرنے کیخلاف چیف چوک پر احتجاج۔ نوجوان ایکشن کمیٹی کے رہنما اسلم مراد شاہوانی، وقار ملک، ظہیر احمد، طاہر وفا واقلیتی امیدوار نے لیویز نتائج کے بعد لسٹ آویزاں نہ کرنے کیخلاف چیف چوک پراحتجاج کیا۔ ڈپٹی کمشنر خاران نے لیویز رسالدار شوکت شادیزئی کو احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کے لیے بھیجا۔ بعدازاں ایکشن کمیٹی رہنماﺅں لیویز لسٹ شائع کرنے اور افغان مہاجرین کے نام نکالنے کا اصرار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے یقینی دہانی کرائی کہ وہ 4 دن تک اپنا احتجاج موخر کریں تاکہ ہم ڈی جی لیویز آفس سے معلومات لیں۔ ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں نے لسٹ کی تاخیر، افغان مہاجرین کے نام شامل کرنے کیخلاف، ومعذور کوٹہ و اقلیتی کوٹہ کو نظر انداز کرنے کیخلاف جلد عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا۔
Load/Hide Comments


