خواتین کو ہراساں کرنے پر جاوید اقبال کا وارنٹ جاری کرنا چاہتا ہوں، نور عالم
اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نورعالم نے کہا ہے کہ پہلے خواتین کو ہراساں کرتے ہیں پھرپیش بھی نہیں ہوتے، جسٹس جاوید اقبال کے وارنٹ جاری کرنا چاہتا ہوں۔ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتا افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی سفارش کردی ہے۔ پی اے سی کا اجلاس نور عالم کی زیر صدارت ہوا۔ لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائر جاوید اقبال طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ چیئرمین پی اے سی نے بتایاکہ ہم نے طیبہ گل کی درخواست پر سابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کو بلایا تھا۔ انہوں نے خط بھیجا ہے کہ وہ عید پر گھر چلے گئے ہیں۔نور عالم نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا وارنٹ جاری کرنا چاہتا ہوں۔ خواتین سے ہراساں بھی کرتے ہیں اور پیش بھی نہیں ہوتے۔ عید سے کئی روز قبل وہ صاحب گھر چلے گئے ہیں۔ ابھی عید اتوار کو ہے اور وہ پی اے سی میں آنے کی بجائے گھر چلے گئے ہیں۔ نور عالم نے کہا کہ آپ بطور قائم مقام چیئرمین نیب بتائیں مالم جبہ کیس بی آرٹی بلیٹن ٹری منصوبہ اور بینک آف خیبر کے خلاف کیا ہوا۔ان اتنے بڑے مقدمات پر ریفرنس کیوں فائل نہیں ہوئے۔


