کوئٹہ تفتان بین الاقوامی شاہراہ پر چوروں نے گن پوائنٹ کی زور پر ٹول پلازہ کے عملے کو لوٹ لیا
نوکنڈی:کوئٹہ تفتان بین الاقوامی شاہراہ نوکنڈی کے قریب گن پوائنٹ کی زور پر چوروں نے ٹول پلازہ کے عملے کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ تفتان بین الاقوامی شاہراہ نوکنڈی کے قریب گاڑی میں سوار نامعلوم چور گن پوائنٹ کی زور پر ٹول پلازہ کے عملے سے ساٹھ ہزار روپے نقد چھین کر بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ٹول پلازہ کے متاثرہ عملے نے مقامی تھانے میں چوری کی واردات کی رپورٹ درج کرائی مزید تفتیش لیویز کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


