لورالائی، برنیمہ کے مقام پر مسلح شخص کی فائرنگ ،ایک شخص زخمی
لورالائی (انتخاب نیوز ) بلوچستان کے ضلع لورالائی کے برنیمہ کے مقام پر مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا ہے جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی کے برنیمہ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بھتیجے عبدالنافع کو زخمی کر دیا ہے اور فرار ہو گیا ہے زخمی شخص کو ٹیچنگ ہسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔
Load/Hide Comments


