ناسا نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ سے خلاء کی شاندار اور دلکش نئی تصاویر جاری کر دیں

واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کی طرف سے لی گئی خلاء کی کئی دلکش اور شاندار تصاویر گزشتہ روز جاری کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، خلاء کی ان تصویروں میں ایک سٹیلر نرسری(سالماتی بادل)، ایک بادلوں میں ڈوبے ستارہ کے گرد گیس کا گرجتا ہوا دائرہ اور کہکشاؤں کے درمیان کائناتی رقص کی تصاویریں شامل ہیں۔ ایک تقریب کے دوران وائٹ ہاؤس میں پیر کو پہلی تصویر کی نقاب کشائی کی گئی جس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ ہم ایسے امکانات دیکھ سکتے ہیں جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھے تھے اورہم ایسی جگہوں پر جا سکتے ہیں جہاں پہلے کوئی نہیں گیا تھا۔منگل کو مزید چار تصاویر شائع کی گئیں۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے کہا تازہ ترین تصاویروں میں کائنات کے وہ حصے دکھائے گئے جو دوسری ٹیلی سکوپ کے ذریعے دیکھے گئے ہیں لیکن ہماری ویب کی ٹیلی سکوپ کی طاقت زمین سے دور دراز مقام اور انفراریڈ لائٹ سپیکٹرم کے استعمال نے انہیں نئی روشنی میں دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہر تصویر ایک نئی دریافت ہے اور ہر ایک انسان کو کائنات کا ایسا نظارہ دے گا جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ویب کے ڈپٹی پراجیکٹ سائنسدان امبر سٹران نے کہا کہ آج پہلی بار ہم بالکل نئے ستاروں کو دیکھ رہے ہیں جو پہلے ہماری نظروں سے بالکل پوشیدہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں