استاد کفایت اللہ کو جبری لاپتہ کرنے کیخلاف اہلخانہ کا کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا
قلات (انتخاب نیوز) جبری طور پر لاپتہ ہونے والے استاد کفایت اللہ کے اہل خانہ کی جانب سے بلوچستان کے علاقے منگوچر کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی گئی۔ جبری طور پر لاپتہ ہونے والے استاد کفایت اللہ کے اہل خانہ ان کی بحفاظت رہائی کے لیے احتجاج کررہے تھے۔ استاد کفایت اللہ کے اہل خانہ اور دیگر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ استاد کفایت اللہ کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔
Load/Hide Comments


