شہباز شریف کی کوئٹہ آمد پر بلوچستان حکومت نے لاپتہ افراد کی لاشیں تحفے میں دیں، ہدایت الرحمن

گوادر (انتخاب نیوز) حق دو تحریک گوادر کے رہنما اور جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹر ی ہدایت الرحمن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھانے پر ریکوڈک کا سودا رکاوٹ بن گیا۔ بلوچستان میں باپ اور مینگل کی اتحادی حکومت نے لاپتہ افراد کی لاشیں گرائی ہیں،اس کا حساب دینا ہوگا۔ شہباز شریف کی کوئٹہ آمد پر بلوچستان حکومت نے لاپتہ افراد کی لاشیں تحفے میں پیش کی ہیں۔ لاپتہ افراد کی لاشوں پر عنقریب قومی اسمبلی میں صرف ایک زبردست تقریر ہوگی۔ لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے بعد سردار اختر مینگل وفاقی اور صوبائی حکومت سے ضرور الگ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں