حکومت پنجگور میں طوفانی بارشوں اور سیلاب متاثرین کی مالی امداد کرے، جے یو آئی

پنجگور (انتخاب نیوز) جمعیت علمائے اسلام پنجگور کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ مولوی علی احمد حاجی عطا اللہ بلوچ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور میں گزشتہ ماہ یکم جولائی سے شروع ہونے والے بارش خداوند پاک کی جانب سے رحمت کی صورت میں برسے لیکن 18 جولائی میں بارش کی شدت طوفانی شکل اختیار کرکے جس نے پورے پنجگور کو نقصان پہنچایا خاص کر سوردو مری آباد کے متعدد گھروں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیئے مالی نقصان کے ساتھ ساتھ چھ افراد کی جانی نقصان بھی دیا ہے جو باعث افسوس ہے اور ہم انکے مغفرت کی دعا گو ہیں انہوں نے کہا ہے کہ چونکہ پنجگور کو آفت زدہ قرار دے دیا گیاہے لیکن گزشتہ روز صوبائی وزیر زراعت و چیف سیکرٹری پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر و بلوچستان سمیت دیگر سیکرٹریز کی پنجگور آمد اور متاثرہ علاقوں کا دورا متاثرین کیلئے امدادی اعلانات اچھی اقدامات ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ اعلان صرف اعلانات تک محدود نہ ہوں بلکہ متاثرین جن کو جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا ہے انکے گھر گر گئے ہیں انکو چھت کی فراہمی جن کے دیوار گرے ہیں ان کیلئے دیوار گرنے کے تعاون و دیگر امداد انکے دہلیز پر ادائیگی کی جائے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کھجوروں کا شہر جس شناخت کجھوروں سے ہوتی ہے اور یہی کجھور یہاں کے لوگوں کا ذرائع معاش و روزگار کا ذرائع ہیں اسکے علاہ یہاں کو گزر بسر زراعت و بندات ہیں جو مختلف سیزن میں مختلف فصلیں کاشت کرکے اپنی معاش چلاتے ہیں اور موجودہ صورتحال میں پنجگور کے کسانوں و زمینداروں کا کجھور انگور پیاز کپاس و دیگر فصلیں بارشوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں جنہیں کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے لہذا حکومت بلوچستان انکے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے عملی صورت میں اقدامات اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں