بلوچستان میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 99 ہوگئی، ہزاروں گھر تباہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں یکم جون سے شروع ہونے والی مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی جس میں کم از کم 99افراد جاںبحق 57زخمی ہوئے اور تقریبا 4 ہزار گھروں اور،10برجوں کو نقصان پہنچاہے صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے رپورٹ کے مطابق بارشوں کے سیکنڈ اسپیل نے خطے میں برسات کا 30 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ مختلف حادثات میں 63افراد زخمی بھی ہوئے۔علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور جعفرآباد میں بارش سے ہونے والے حادثات کے نتیجے میں 2 مرد اور ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔اسی دوران سیلاب کے نتیجے میں 706 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ یکم جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں سے اب تک 99افراد جاںبحق جبکہ 57زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ 3ہزار 953گھروں اور دیواروں کو نقصان پہنچاہے اس کے علاوہ 9 پل اور 4 سڑکیں بھی پانی کی نذر ہوگئیں700سے زائد مال مویشی ہلاک جبکہ ایک لاکھ 97ہزار 930ایگریکلچر،کراپس ،سولرپلیٹس ودیگر کونقصان پہنچاہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 550فوڈ پیکٹس، 150جیری کین ،150گیس سلنڈرز،150مچردانیاں،150،چٹائیاں200ٹینٹس تقسیم کئے گئے ہیں،پی ڈی ایم اے کے مطابق تربت کی میرانی ندی میں پانی کی سطح 249.5 فٹ تک بڑھ گئی جس سے سیلاب کے امکانات بڑھ گئے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی ڈیم اور آبی ذخائر گنجائش کے مطابق بھر گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں