وہ شخص اخلاقیات سکھائے گا جس کا اپنا کوئی اخلاق اور کردار نہیں، شرجیل انعام میمن
کراچی (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جس لیٹر پر عمران خان ہارا وہ امریکی نہیں بلکہ گجراتی لیٹر ہے، عمران خان نے پھر وہی دھمکیاں دینا اور ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلانا شروع کردیا، شرجیل میمن نے عمران خان سے سوال کیا کہ کب تک عوام کو بے وقوف بنائوگے ، مزید بنانے نہیں دیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے ووٹ عددی حساب سے زیادہ تھے اس وقت اخلاقیات اور جمہوریت نظر نہیں آئی، تب تم نے پیپلز پارٹی کے حق پر ڈاکہ ڈالا آج تمہارے ساتھ وہی مکافات عمل ہورہا ہے، انھوں نے کہا کہ عمران خان اخلاقیات کی بات کر رہے تھے، وہ شخص اخلاقیات سکھائے گا جسکا کوئی اخلاق اور کردار نہیں ہے.
Load/Hide Comments


