دکی، مبینہ مسلح چور اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

دکی (انتخاب نیوز) ناناصاحب زیارت کے قریب کلی نمکئی زرلن کے مقام پر گھر میں داخل ہونے والا مبینہ مسلح چور اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق کریم داد ولد محمد نور قوم سمن لونی اپنے ساتھی کے ہمراہ عبدالبصیر لونی کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے اور گھر میں موجود موٹر سائیکل چوری کرکے لے جارہے تھے اہلخانہ کی جانب سے شورکرنے پر اپنے نامعلوم ساتھی کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔جبکہ اسکا ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا دکی لیویز نے عبدالبصیر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے فرار چور کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں