کوئٹہ، گورنمنٹ ٹیچرز کی گزشتہ آٹھ روز سے علامتی بھوک ہڑتال جاری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان کے احتجاج وبھوک ہڑتالی کیمپ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ پچھلے آٹھ دنوں سے علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں اور اپنے اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کا نو ٹیفکیشنز کا اجراء چاہتے ہیں حکومتی سرد مہری اورچشم پوشی اساتذہ کو اپنے موقف سے نہیں ہٹاسکتی ہے اساتذہ پرعزم ہیں یہ امر نہایت ہی افسوسناک ہے کہ ملک بھر میں اساتذہ اپ گریڈہوئے ہیں صرف صوبہ بلوچستان کے اساتذہ اب تک محروم ہیں کیا اپ گریڈیشن صوبے کے اساتذہ کا حق نہیں ہے یا یہاں کے اساتذہ ملک کے شہری سے محروم تعلیمی اداروں میں اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں چاہیے کہ وہ کسی چھوٹے یا بڑے درخت کے نیچے ہی کیوں بیٹھے ہوں ان حالات میں بھی حکومت کی جانب سے اس طبقے کے ساتھ غیر انسانی سلوک ناقابل برداشت ہے۔
Load/Hide Comments


