حج درخواستوں کی وصولی میں دو دن کی توسیع کردی گئی

اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی میں دو دن کی توسیع کردی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی میں دو دن کی توسیع کردی ہے، اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے سٹیٹ بینک کو توسیع کیلئے لیٹر لکھ دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی 8 مارچ تک جاری رہے گی،نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی حج درخواستیں وصول کرینگے۔سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 12 مارچ کو ہو گی۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں 126650 حج درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں