ایس او پیز پر اتفاق، سندھ میں کل سے صبح 6 سے شام 5 تک دکانیں کھولنے کی اجازت
سندھ حکومت اور کاروباری برادری میں کاروبار کھولنے سے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) پر اتفاق ہوگیا، جس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کل (11 مئی) سے صبح 6 سے شام 5 بجے تک دکانیں کھلیں گی۔کراچی میں شہر کے مختلف تاجر نمائندوں سراج قاسم تیلی، عتیق میر اور دیگر تاجروں نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر صحت سندھ، سیکریٹری داخلہ، میئر کراچی اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کے فیز 2 کی طرف جارہے ہیں جس میں کچھ پابندیاں ہٹائی جائیں گی اور کچھ کاروبار کھولنے کی بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تاہم ایس او پیز یعنی ہم نے جو خیال کرنا ہے وہ بڑھیں گی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جہاں تک دکانوں کا معاملہ ہے اس حوالے سے تاجروں کے خدشات بالکل درست تھے۔
Load/Hide Comments