گھر سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق، فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے

کراچی (انتخاب نیوز) گھر سے لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی، کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔واقعات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13 ڈی 3 میں شفیق الاسلام مدرسہ کے قریب گھر سے 16 سالہ حفصہ دختر ولی محمد کی پھندا لگی لاش ملی جو عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ بلدیہ ٹائون سیکٹر 19 ڈی مسکین شاہ محلہ بلال مسجد کے قریب گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے 50 سالہ شوکت حسین والد اسرار حسین جاں بحق ہوگیا جسے مرشد زاسپتال منتقل کیا گیا۔ رسالہ کے علاقے جوبلی چورنگی عبدالرحمان بلڈنگ کے قریب کرنٹ لگنے سے 40 سالہ ندیم احمد ولد انیس احمد جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی۔ باغِ کورنگی ملت سی این جی پمپ کے قریب فائرنگ سے 33سالہ فیضان ولد موحد خان زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ موچکو کے علاقے میں حب بائی پاس رئیس غلام سرور ڈیرہ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 30 سالہ رحمت اللہ ولد نادر زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں