حب، دو بجلی کے کھمبے گرجانے سے فراہمی معطل، بحالی میں دس دن لگ سکتے ہیں
حب (مانیٹرنگ ڈیسک) حب ندی میں طغیانی کے باعث لسبیلہ کو بجلی فراہم کرنے والی مین ٹرانسمیشن لائن کے دو کھمبے گر جانے کے باعث لسبیلہ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بجلی کی بحالی حب ندی میں طغیانی ختم ہونے کے بعد ہی ممکن ہو پائے گی۔ اس لئے بجلی کی بحالی میں 10 سے 15 روز لگ سکتے ہیں۔ کہا جارہاہے کہ حب کے صنعتی ایریا گڈانی شپ بریکنگ اور ماربل سٹی کی صنعتوں کا پہیہ جام رہے گا۔
Load/Hide Comments


