سالک حسین نے چوہدری شجاعت کو پارٹی سے نکالنے کی وجہ بتا دی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر برائے سرمایا کاری بورڈ و خصوصی اقدامات چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی سے نکالنے کی بات کر نا اپنی ذہنی حالت بتانے کے مترادف ہے ۔ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے کر منافقانہ روش اپنانے اور فرد واحد کو نوازنے کی بجائے سیاسی شعور کے مطابق ملک و قوم کو بے راہ روی اور انتشار سے بچانے کا فیصلہ کیا۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ان کی ذہنی صحت غلامانہ ذہنیت سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔
Load/Hide Comments


