پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کا وزیراعظم کووڈ-19 فنڈ میں ایک کروڑ کا عطیہ

اسلام آباد:پاکستان اور کویت کی حکومتوں اور ایک فنانشل انسٹی ٹیوشن کے اشتراک سے چلنے والی کمپنی پاک کویت انویسٹمنٹ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کووڈ-19 ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں کمپنی کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ہے۔پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی اس آزمائش کے دوران ملک کے غریب اور پسماندہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے مالی اعانت جمع کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کے اقدام کے معترف ہیں اور ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں