ریاست کو یہ حق نہیں کہ کسی کو جعلی یا اصلی مقابلے میں مار کر پھینکے، سینیٹر کامران مرتضیٰ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے پاس تعزیت کیلئے بھی گیا تھا۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اعجاز سواتی کو نامزد کیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن جو حکومت نے بنایا ہے اس میں بیشتر بلوچ افراد لاپتہ تھے اور ان میں سے اکثر کی ایف آئی آر بھی لانچ تھیں۔ بعد میں اچانک زیارت واقعے کے بعد کہا گیا کہ انکاؤنٹر میں مارا گیا اور ان کی لاشیں سامنے لائی گئیں۔ ابھی تک قائم مقام گورنر مظاہرین کے پاس گئے نہ ہی وزیراعلیٰ بلوچستان گئے، اگر یہ لوگ مظاہرین کے پاس چلے جاتے تو بہت اچھا ہوتا۔ اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے لیکن ریاست کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کسی کو مار کر پھینک جعلی مقابلے یا اصلی مقابلے میں۔
Load/Hide Comments


