لاپتہ ہیلی کاپٹر میں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افراد سوار تھے
کراچی (انتخاب نیوز) پاکستان آرمی ایوی ایشن کور کا ایک یورو ہیلی کاپٹر AS350 کوئٹہ سے کراچی کے لیے اڑان بھرنے والا افسران کے ساتھ آج دوپہر سے لاپتہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کور کا یورو کاپٹر AS350 Écureuil کوئٹہ سے کراچی جانے والا طیارہ جس میں سینئر افسران سوار تھے گر کر تباہ ہو گیا۔ جاں بحق ہونیوالوں میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور ڈی جی کوسٹ گارڈز شامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اہم عسکری شخصیات سمیت 6 افراد موجود تھے۔ ہیلی کاپٹر کا کراچی کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کی لوکشین معلوم نہیں کی جاسکی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹر میں لیفٹیننٹ جنرل 12 کور سرفراز علی کور کمانڈر کوئٹہ، ڈی جی کوسٹ گارڈبریگیڈیئر امجد حنیف، میجر سعید پائلٹ، میجر طلحہ کو پائلٹ، نائیک مدثر سوار تھے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہیلی کاپٹر کو حادثے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔


