جیکب آباد، معمولی بات پر جھگڑا، 2 افراد قتل، 2 زخمی
جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد میں معمولی بات پر جھگڑا، 2 افراد قتل جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے میرانپور تھانے کی حدود میں واقع قصبہ حبیب اللہ سنانی میں سنانی برادری کے دو گروپوں میں راستے سے گذرنے کی معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے سلیم اور محراب سنانی موقع پر ہلاک جبکہ چھٹا خان اوربلند سنانی شدید زخمی ہو گئے جنہیں تعلقہ ہسپتال گڑھی خیرو منتقل کیا گیا مقتول کے ورثہ الیاس نے بتایا کہ ہمارے لوگ کھیتی باڑی کرکے واپس گھر آرہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور دو کو زخمی کیا جائے وقوعہ پر کئی گھنٹوں لاشیں پڑی رہیں پولیس نے پہنچ کر پوسٹ مارٹم کے لئے لاشیں ہسپتال منتقل کیں۔
Load/Hide Comments


