دبئی جانیوالے نجی ایئر لائن کے طیارے لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
لاہور (انتخاب نیوز) لاہور ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کے دبئی جانے والے جہاز کے انجن میں آگ کے الارم بج اٹھے۔ طیارے کی لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ۔ ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق نجی ایئر لائن کے دبئی جانے والے جہاز کے کپتان نے آگ کے شبے میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروا دی۔ تمام مسافر محفوظ رہے، دوسرے طیارے کے ذریعے دبئی روانہ کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


