بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں صارفین کیلئے جاز کی مفت کالز

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ٹیلی کام شعبے نے بلوچستان میں شدید سیلاب کے پیش نظر صارفین کی سہولت کیلئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ اس حوالے سے صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جازاگلے سات دنوں تک اپنے تمام صارفین کو مفت آن نیٹ (اسی نیٹ ورک پر) اور پی ٹی سی ایل کالز دے رہا ہے۔کال کنکشن پر کوئی کال سیٹ اپ چارجز لاگو نہیں ہوں گے اور بیلنس نہ ہونے کی صورت میں صارفین آن نیٹ کال کر سکیں گے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اس مشکل وقت میں نہ صرف بلوچستان کے متاثرہ عوام کے ساتھ ہے بلکہ متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی ذرائع کی نگرانی بھی جاری رکھے ہوئے ہے، اور جہاں ضروری ہو وہاں تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہی بھی دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں