یونیسیف کے تعاون سے ضلع کچھی کے پندرہ مراکز صحت میں سولر فین تقسیم
بولان (انتخاب نیوز) یونیسیف کے تعاون سے ضلع کچھی کے پندرہ مراکز صحت میں سولر فین تقسیم کئے گئے مراکز صحت میں آر ایچ سی کھٹن، سی ڈیز اور بی ایچ یوز شامل ہیں تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کچھی محمد عمران خجک کی خصوصی ہدایت پر اے ایس وی فضل محمد باروزئی نے ضلع کچھی کے مختلف پندرہ مراکز صحت میں سولر فین تقسیم کئے اس موقع پر اے ایس وی فضل باروزئی کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ او کچھی،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آء کچھی ضلع میں طبی مراکز میں تمام سہولیات کی فراہمی میں دن رات کوشاں ہیں محکمہ کے مراکز صحت کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ ان میں تمامتر سہولیات کی فراہمی ترجیحات کا حصہ تھے اب مراکز صحت میں سولر فین سے عملے کو بجلی کے لوڈشیڈنگ کے اوقات کار میں بھی فرائض کی انجام دہی میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی گی اور وہ اپنے فرائض منصبی مزید بہتر انداز میں انجام دینگے۔


