ماشکیل کے نواحی گاؤں میں ٹرانسفارمر نہ لگ سکا، مکین تین ماہ سے بجلی سے محروم
ماشکیل (انتخاب نیوز) ماشکیل میں بجلی کا مسئلہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے کلی معزبی زاوگ کا ٹرانسفارمر ایک بار پھر جل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماشکیل شہر میں واقع کلی معزبی زاوگ کا ٹرانسفارمر گزشتہ تین مہینوں سے دو مرتبہ مرمت کے بعد بھی اہل محلہ میں بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ہوئی کلی والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسفارمر مرمت کیا تھا لیکن گزشتہ دنوں پھر سے جل گیا گرمی سے اہل محلہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کلی معزبی زاوگ کے باسیوں نے متعلقہ حکام اور علاقے سے منتخب عوامی نمائندوں سے جلد نئے ٹرانسفارمر کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


