وندرسونمیانی ہور میں ماہی گیر ڈوب گیا، چاغی گردی جنگل سے لاش برآمد

وندر، چاغی (انتخاب نیوز) سونمیانی ہور میں ماہی گیر ڈوب گیا۔ گزشتہ روز وسیم ولد تاج محمد نامی نوجوان اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ سونمیانی ہور میں کیکڑے پکڑنے کے لیے گیا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے ڈوب گیا جس کی نعش کو اس کے دیگر ساتھیوں نے نکال کر ڈام پہنچایا ماہی گیر کی نعش کو وندر کے سرکاری ہسپتال میں لانے کے بعد وندر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ماہی کا تعلق حال ڈام بندر مستقل پتہ کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے بتایا جاتا ہے۔ چاغی گردی جنگل سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد لیویز ذرائع کے مطابق گردی جنگل کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد آمد ہوئی لاش کو شناخت کے لئے پرنس فہد ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں