عامر لیاقت کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کی سیشن کورٹ شرقی نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔سیشن جج شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کاپوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل ضیا اعوان کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے درخواست دائر کرنے والے شہری عبد الاحد اور جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں