کوئٹہ شہر میں پارکنگ کے نام پر مافیا کی غنڈہ گردی، عوام سے بھتہ وصولی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بلو چستان کے صوبائی ترجمان نے کوئٹہ شہر میں پار کنگ مافیا کے نام پر غنڈہ گر دی اور عوام سے سر کا ری املاک پر بھتہ وصولی کی پر زور مذمت کر تے ہوئے اس کی ریا ست کے نام پر بھتہ خوری قر ار دے دیا۔ انہوں نے اپنے جا ری کر دہ پریس ریلیز میں کہا کہ کوئٹہ شہر کے ایک شاہراہ اور گلی کو پار کنگ کے نا م پرفروخت کر کے غنڈہ ما فیا کے حوالے کر دیا گیا ہے ملک میں ایک طرف مہنگائی عروج پر ہے اور عوام نان نفقہ کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں تو دوسری جانب کوئٹہ میونسپل کار پو ریشن نے سر کا ری املاک کو پار کنگ کے نام پر فروخت کر کے کرپشن کی ایک نئی راہ کھول دی ہے کوئٹہ شہر میں میونسپل کار پوریشن کی آئینی ذمہ داری آج تک پوری نہ کی گئی پورے شہر میں گٹر ابل رہے ہیں صفائی کا نظام ابتر ہے شہر میں کچرہ کنڈی عروج پر ہو نے کی وجہ سے بد بو اور تعفن پھیل رہا ہے جس پر نا اہل میونسپل کار پوریشن انتظامیہ کی خا مو شی انکی کر پٹ سوچ کی عکاس ہے، ایم کیو ایم اس حوالے سے بہت جلد نا صرف میونسپل کار پو ریشن آفس کے سامنے احتجاج کرے گی بلکہ اس نا روا غیر آئینی غیر قانونی پار کنگ بھتہ کیخلاف بلو چستان ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کر کے کرپٹ آفیسران سے حساب اور عوام کے پار کنگ کے نام پر بھتہ خوری سے نجات دلائیگی۔


