بیلہ کی تحصیل کنراج کے متعدد گوٹھوں میں امدادی سامان نہیں پہنچ سکا

بیلہ (انتخاب نیوز) حالیہ بارشوں سے شدید متاثر دور افتتادہ علاقہ تحصیل کنراج کے تاہم متعدد گوٹھوں میں امدادی سامان نہیں پہنچ سکا ہے ان گوٹھوں میں سینکڑوں کی تعداد میں کچے مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں اور ہزاروں لوگ شدید متاثر ہیں لیکن اتنے دن گزر جانے کے باوجود بھی تاج محمد گوٹھ،وڈیرہ رحمت اللہ گوٹھ،یامین گوٹھ،مولابخش گوٹھ،عمر گوٹھ،احمد گوٹھ،سلیمان گوٹھ،حاجی سومار گوٹھ،اللہ ڈنہ گوٹھ،حسین گوٹھ،جان محمد گوٹھ،عبدالکریم گوٹھ،ڈاکٹر محمد خان گوٹھ،دین محمد چخری گوٹھ،حاجی نیک محمد گوٹھ گورگیج،سیٹھ محمد حسن گوٹھ ودیگر انتظامیہ کے ریلیف سے محروم ہیں اور ان تمام گوٹھوں کے لوگ شدید مشکلات سے دو چار ہوگئے ہیں بھوک افلاس کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے تحصیل کنراج ویسے بھی ایک پسماندہ علاقہ اور حالیہ بارشوں نے مزید نقصانات پہنچائے ہیں اور عوام شدید پریشانی کے عالم میں مبتلا ہوگئی ہے متاثرین نے اعلی حکام سے فوری طور پر مدد کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں