حب، لسبیلہ، سونمیانی کنراج اور دیگر علاقوں میں تیز بارش، سیلابی ریلوں کا خطرہ

حب (انتخاب نیوز) لسبیلہ حب مضافات میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش ، لسبیلہ بارش برستے ہی نشیبی علاقوں میں پانی جمع۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ حب اور گردو نواح میں ایک بار پھر تیز بارش شروع ہوگئی، سیلاب زدہ علاقوں میں دوبارہ سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہوگیا، محکمہ موسمیات نے 10 سے 14 اگست تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ سونمیانی کنراج اور سسئی کے پہاڑی علاقوں میں بھی شدید بارشوں کے باعث وندر ندی اور مومبار ندی میں بڑے سیلابی ریلے آرہے ہیں، جس سے ندی نالوں شدید طغیانی کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ وندر کے نشیبی علاقوں اور وندر ندی نالوں کے قریب کی آبادی فوری طور پر محفوظ مقامات یا سرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں منتقل ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں