کوئٹہ، گورنمنٹ ٹیچرز یونین کی تادم مرگ بھوک ہڑتال کو 9 روز مکمل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن (آئینی) بلوچستان اساتذہ قائدین کا مطالبات پر عملدرآمد کیلئے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ نویں روز بھی جاری حسب روایت صوبائی حکومت کی بے حسی اساتذہ وتعلیم دشمنی برقرار شدید گرمی، جسمانی کمزوری، تھکاوٹ،پروجسم درد، بخار، چکر،ہڑتالی اساتذہ نڈھال مگر حوصلے بند رہے علاوہ ازیں تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ منظم سازش کے ذریعے شعبہ تعلیم کو بربادی اور تباہی کی جانب دھکیلا جارہاہے جائز اور تسلیم شدہ مطالبات جن کے باقاعدہ منٹس جاری ہوچکے ہیں پر عملدرآمد میں غیر ضروری تاخیر اور چند ایک اساتذہ تعلیم دشمن بیوروکریٹس کی غیر موجودگی کا بہانہ کرصوبہ بلوچستان کے ہزاروں مرد وخواتین کا تسلسل کے ساتھ حکومتی سطح پر استحصال کیا جارہاہے اور حکومت کی جانب سے یقین دہانی اور مہلت مانگنا سراسر فرڈ اور دھوکہ ہے اگر وزیراعلیٰ سنجیدگی دکھائیں تو اساتذہ کے معاملات گھنٹوں میں حل ہوسکتے ہیں بدقسمتی حکومت غیر سنجیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر بے بس اور بے اختیار بھی ہیں محض ایک سیکرٹری کی غیر موجودگی کا بہانہ بناکر اساتذہ کو مزید سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور کیا جارہاہے نااہل اساتذہ وتعلیم دشمن سیکرٹری وزیراعلیٰ کے کہنے کے باوجود سات ماہ میں میٹنگ نہیں بلاسکے اگر حکومتی لاپرواہی برقرار رہی تو 15اگست کو ایم پی اے ہاسٹل اور وزراء کے رہائش گاہوں کے باہر اساتذہ دھرنا دیں گے اور مشاورت سے آئندہ کا سخت لائحہ عمل طے کریں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کو یقین دہانی کے خول سے نکل کر اپنے اختیارات اور صوابدید استعمال کریں اساتذہ اب حکومت فریب اور جھوٹی یقین دہانی پر یقین نہیں رکھتے اساتذہ احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے جب تک اساتذہ مطالبات کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کئے جاتے احتجاج جاری اور مزید وسعت دیں گے اس دوران تمام تر حالات اور صورتحال کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔


