سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے بھائی پر پابندیوں کی قرارداد کو چین نے رکوا دیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) مذہبی رہنما مولانا مسعود اظہر کے بھائی مولانا عبدالرؤف اظہر کو اقوام متحدہ کی شدت پسندوں کی فہرست میں شامل کرانے کی امریکہ اور بھارت کی جانب سے کوشش کو چین نے معلومات کی کمی کی بنیاد پر موخر کر دیا۔ سلامتی کونسل پاکستان میں مقیم عسکریت پسند گروپ کے سینئر کمانڈر کو کالعدم فہرست میں شامل کرنے کی منظوری پر غور کر رہی تھی۔ چین نے جمعرات کو اقوام متحدہ میں امریکہ اور بھارت کی طرف سے تجویز میں تاخیر کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈیا اور امریکہ کی کوشش ہے کہ جیشِ محمد نامی عسکریت پسند گروپ کے کمانڈر عبدالرؤف اظہر پر عالمی سفری پابندیاں عائد کی جائیں اور ان کے اثاثے منجمد کیے جائیں۔ اس اقدام پر سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی کے تمام 15 ارکان کی طرف سے اتفاق کیا جانا ضروری ہے۔
Load/Hide Comments


