سوات میں مسلح گروہوں کی موجودگی، فوج کے تازہ دم دستے پہنچ گئے، سیکورٹی سخت

پشاور (انتخاب نیوز) ٹی ٹی پی کی سوات میں دوبارہ آمد اور امن و امان کی صورتحال کے باعث فوج کے تازہ دم دستوں کی سوات آمد۔ سوات میں مسلح گروہوں کی آمد اور بھتے طلب کرنے کی اطلاعات، سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کرکے سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔ سوات میں امن وامان کی صورتحال پر داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس نے چیک پوسٹس قائم کردیے ہیں اور سوات کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ سوات میں ٹی ٹی پی کی آمد کے بعد ضلع بھر میں پولیس نے پیٹرولنگ شروع کردی ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر چیک پوسٹس قائم کردیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں