کوئٹہ، 14 اگست پر منچلے نوجوانوں کی بدتمیزیاں، شہری کو اذیت کا سامنا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ شہر میں دن بھر منچلے نوجوانوں کی جانب سے اسپرے اور پانی پھینکنے کا سلسلہ جاری رہا نوجوان پاکستان کا جھنڈا لیکر اپنے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو سجا کر کوئٹہ شہر میں دن بھر گھومتے رہیں تاہم بعض منچلے نوجوان اسپرے کر کے خواتین اور شہریوں کو تنگ کرنے کا بھی سلسلہ جاری تھا پولیس جگہ جگہ ناکے لگا کر موٹر سائیکل سواروں سے اسپرے لیا جاتا تھا لیکن اس کے باوجود جب نوجوان پولیس ناکے پر آتے تو اسپرے چھپا دیتے اسپرے کی وجہ سے شہریوں کو بہت زیادہ تکلیف کاسامنا کرنا پڑا یوم آزادی کامقصد اپنے ملک سے محبت کرنا،قرآن پاک کا تلاوت کرنا نفل پڑھ کر پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کرنا چاہیے لیکن دوسری جانب یہ منچلے نوجوان کوئٹہ شہر کے گلیوں اور سڑکوں پر گھومتے ہیں شہریوں پر اسپرے کرکے انہیں ذہنی اذیت میں مبتلا کردیتے ہیں پولیس انتظا میہ نے پہلے ہی اسپرے کی خرید وفروخت پر پابندی عائد کی تھی لیکن اس کے باوجود کوئٹہ شہر میں اسپرے سر عام جاری رہی کوئٹہ پولیس کو چاہیے کہ عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ منچلے نوجوانوں کو پیار ومحبت سے سمجھائیں تاکہ دوسروں کیلئے باعث زحمت نہ بنیں۔


