بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے مزید 8 افراد جاں بحق، لاکھوں مویشی بھی ہلاک

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں 24گھنٹوں کے دوران جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید 8افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد اموات کی تعداد 196جبکہ زخمیوں کی تعداد 81ہوگئی صوبے میں ہلاک مویشوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ 19ہزار سے زائد مکانات بھی متاثر ہوچکے ہیں محکمہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو قلعہ عبداللہ سے ایک جبکہ موسی خیل سے 7 اموات کی تصدیق ہونے کے بعدصوبے میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 196 ہوگئی ہے ڈیرہ بگٹی میں 3افراد کے زخمی ہونے کے بعد مجموعی طور پر زخمی ہونے والوں کی تعداد 81ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ میں 30مکانات مکمل جبکہ 15جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ کوہلو میں 10مکانات مکمل اور 15جزوی طور پر متاثر ہوئے اسی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی 5مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جس کے بعد صوبے میں سیلاب اور بارشوں کے باعث تباہ ہونے والے مکانات کی تعداد 19ہزار 767ہوگئی ہے ان میں سے 5ہزار 107مکمل جبکہ 14ہزار 660جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب کے باعث ایک لاکھ 7ہزار 377مویشی ہلاک ہوگئے جبکہ 690کلو میٹر روڈ اور 18پل تباہ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں