کراچی،زیرتعمیرعمارت گرگئی، 1مزدور جاں بحق،10زخمی

کراچی (انتخاب نیوز)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاو¿ن میں زیرتعمیر عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی 25 سالہ وریام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔ ملبے تلے کسی کے دبے ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔زخمیوں کی شناخت 30 سالہ ناصر،20 سالہ صغیر،24 سالہ راشد، 27 سال قیوم، 20 سالہ محمد سلیم ، 17 سالہ ا?کاش اور34 سالہ امیر کے نام سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں