اثاثوں کی تفصیلات پر عدم اطمینان، این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات مسترد

فیصل آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 فیصل آباد کے ریٹرننگ افسر نے اثاثوں کی تفصیل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔ فیصل آباد کے حلقے ریٹرننگ افسر عرفان کوثر کی جانب سے این اے 108 میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 12 امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں عمران خان کا نام شامل نہیں۔ عمران خان کے کاغذات نامزدگی اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے مسترد کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں