کھوسٹ میں نہتے مظاہرین پر فائرنگ تخریب کاری کی مثال ہے، پشتونخوا لائرز فورم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخوا لائرز فورم کے جاری کردہ بیان میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں نہتے عوام کے پر امن جلوس پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گےا ہے کہ صوبے میں فورسز نے امن وامان کے نام پر لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے۔ پشتونخوا وطن کے معدنی وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے عام عوام پر تخریب کاری کی اےک او رمثال پےش کرتے ہوئے گزشتہ دنوں کھوسٹ میں پرامن نہتے عوام پر فائرنگ کرکے ایک شہری خالقداد خان بابڑ کو قتل اور متعدد لوگوں کو زخمی کیا گیا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔ شہباز گِل پر کسٹوڈیل ٹارچر ہو رہا ہے، بابر اعوان
واقعہ کے خلاف پرامن احتجاج کرنا عوام کا بنیادی وآئینی حق ہے لیکن پشتون عوام کے ساتھ فورسز کا رویہ ہمیشہ حاکم و محکوم کی طرز پر انتہائی جابرانہ رہا ہے، عوام سے بزور ریاستی طاقت کے پرامن احتجاج کی صورت میں اظہار کا حق بھی چھینا جارہا ہے ۔ آئے روز فورسز کے ہاتھوں تشدد کے واقعات وقتل عام انتہائی تشویشناک اور پریشان کن ہے اور ریاستی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ پشتونخوا لائر فورم کھوسٹ ہرنائی کے عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو جاں بحق اور زخمی کرنے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔


