وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے اپنا استعفا واپس لے لیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے اپنا استفا واپس لے لیا۔ اپنے مختصر بیان میں انہوں نے کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ایک غیر سیاسی تنظیم ہے، ہمارے سیاسی عزائم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کےخلاف ہماری آئینی اور پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کا مسئلہ ملکی قوانین کے تحت حل کرائے۔
Load/Hide Comments


