اوستہ محمد، سیم شاخ میں سو فٹ چوڑا شگاف، ملحقہ گاؤں زیر آب آنے کا خطرہ
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) اوستہ محمد شہر کے نزدیک سے گزرنے والا سیم شاخ ڈمب پولیس چوکی کی نزدیک پل بند ہونے کی وجہ سے سیم شاخ بارش کی پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے سو فٹ سے زیادہ سیم شاخ میں شگاف پڑ گیا ہے شگاف پڑنے سے شہر کے قریب علاقہ السکند ہوٹل حاجی نیاز احمد عمرانی کے کوٹ بلیدی قبائل کے4 یا 5 گاؤں سمیت زور گڑھ واپڈا آفس گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے کا خطرہ جبکہ پانی شہر کی طرف بڑھنے لگا یہ پانی کافی رائس ملوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لاسکتا ہے، شہریوں نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد اور دیگر منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ شگاف کو بند کیا جائے اور سیم پل کھولا جائے، ہنگامی بنیاد پر کچھ نہ کیا گیا تو سٹی اوستہ محمد کو نقصان ہوسکتا ہے اس شگاف کی اسسٹنٹ کمشنر ساگر کمار نے بھی تصدیق کی لیکن سیم نالے کے پانی کو آگے زمیندار راستہ نہیں دے رہے ہیں اس لیے انتظامیہ شہر کو بچانے کے لیے اقدام کرے۔


