حکومت بلو چستان نے سیلاب متاثرہ افراد کے لئے امدادی فنڈ قائم کر دیا
کوئٹہ(انتخاب نیوز)حکومت بلو چستان نے سیلاب متاثرہ افراد کے لئے امدادی فنڈ قائم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی ہدایت پر بلو چستان حکومت نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد ی فنڈ قائم کر دیا ۔امدادی فنڈ “ flood rehabilitation and the relief fund Balochistan“ کہلائے گا جبکہ فنڈ کا اکاو¿نٹ ہیڈ G 12141 ہے۔سیلاب متاثرہ افراد کے لئے امدادی فنڈ اکاو¿نٹ کے تحت اندرون و بیرون ممالک سے عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔اکاو¿نٹ ہیڈ میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور نیشنل بنک آف پاکستان کی تمام برانچوں میں عطیات وصول کئے جائیں گے ۔ اکاﺅنٹ ہیڈ کے تحت عطیات بلوچستان بھر کے خزانہ دفاتر میں بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments


