وسائل کا استعمال کرکے عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا جائے، چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز و کمشنرز کا اجلاس، بارشوں کیلئے ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ۔ اجلاس میں ہر ڈویژن میں ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی اجلاس کو تفصیلی بریفنگ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ سرکاری وسائل کا بہترین استعمال کرکے عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا جائے۔ عوام کے ساتھ رابطہ مضبوط بنا کر مسائل حل کئے جائیں۔ اچھے کام کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ کام میں غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو چوکس رہنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں