لورالائی، گھر کی چھت گر نے سے 2 مزدور جاں بحق، ایک زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) لورالائی میں گھر کی چھت گر نے 2مزدور جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پو لیس کے مطابق اتوار کو لو رالائی کے علا قے حلقہ چنچن میں گھر کی چھت گرنے سے مجاہدولد محمد ناصر،جاوید ولدغلام محمد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پو لیس نے لاشوں اور زخمی کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا شیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


