بجلی کے بلوں میں اضافہ، وزیراعظم کا نوٹس

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بجلی کے زائد بِلوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا ،وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے بجلی کے بلوں پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بِلوں کے حوالے سے شکایات پر طلب کئے گئے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی ۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھوںگا،خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے،میں اپنی عوام سے ہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں